ARTICLE AD BOX
سسرال والوں نے دلہن کے اس طرح بے باک رویے اور ڈانس پر سخت اعتراض کیا اور بارات واپس لے گئے۔
شادی بیاہ کے موقع پر خوشی کا اظہار اور منفرد انداز اپنانا اب ایک عام رجحان بن چکا ہے، لیکن بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ایسا افسوسناک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دلہن کا یہی منفرد انداز اس کی شادی ٹوٹنے کی وجہ بن گیا۔
شادی کی تقریب خوشگوار ماحول میں جاری تھی کہ دلہن کی آمد کا وقت ہوا۔ دلہن نے ہائی انرجی ڈانس مووز اور منفرد انداز کے ساتھ ہال میں انٹری لی۔ دلہن کو اس طرح سرعام ڈانس کرتا دیکھ کر لڑکے کے والد اور بڑے بھائی شدید غصے میں آ گئے۔
سسرال والوں نے دلہن کے اس طرح بے باک رویے اور ڈانس پر سخت اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ بات اتنی بڑھی کہ لڑکے والوں نے شادی کی تمام رسومات ادھوری چھوڑ دیں اور بارات واپس لے کر روانہ ہو گئے۔ دوسری طرف دلہن کے ڈانس کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
اس واقعے کی ویڈیو اور خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا کچھ کا موقف یہ رہا کہ شادی زندگی کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے اور دلہن کو اپنی خوشی کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے۔ محض ڈانس کرنے پر پوری شادی توڑ دینا لڑکی کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ دقیانوسی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ روایتی تقریبات میں خاندانی اقدار اور تہذیب کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ بڑوں کے سامنے ایسا انداز بعض اوقات احترام کے خلاف سمجھا جاتا ہے، اس لیے بزرگوں کا ناراض ہونا فطری تھا۔ شادیاں بلاشبہ خوشی کا نام ہیں، لیکن جب خاندانی روایات اور جدید اندازِ زندگی آپس میں ٹکراتے ہیں، تو خوشی کا ایک لمحہ بھی پورے خاندان کے لیے عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·