Times of Pakistan

کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے والا گروہ بے نقاب

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

ایف آئی اے ٹیم کے چھاپے کے دوران غیرملکیوں کی دستاویزات برآمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیرِ حراست

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے خلاف اہم کارروائی کی ہے اور بڑی تعداد میں ریکارڈ قبضے میں لے کر گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب واقع پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کروانے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 70 سے زائد مشتبہ غیر ملکی افراد سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، تاہم ان کی شناخت اور شہریت کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read Entire Article