Times of Pakistan

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

9 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک بند رہیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون 2026 سے شروع ہوں گی جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ شدید گرمی اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کو ممکنہ ہیٹ ویو اور سخت موسمی حالات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران اسکول انتظامیہ کو ضروری انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ نئے تعلیمی سیشن اور تدریسی سرگرمیوں کا آغاز یکم اگست کے بعد شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف نجی و سرکاری اسکولوں نے بھی تعطیلات کے شیڈول سے متعلق اپنے طلبہ کو آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

Read Entire Article