ARTICLE AD BOX
نئی تجاوزیر میں 10 روزہ عارضی جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں شامل ہیں: العریبہ
شائع 26 جولائ 2026 06:39pm
امریکا اور ایران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے پیش کی گئی نئی تجاویز پر اپنے جوابات پاکستان اور قطر کے حوالے کر دیے ہیں۔ ان تجاویز کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میان جاری کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان معطل ہونے والے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
عرب نشریاتی ادارے العریبہ کے مطابق امریکا اور ایران نے پاکستان اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر اپنے اپنے جوابات سے ثالث ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مسلسل دوسری رات بھی امریکا کی جانب سے ایران پر حملے نہیں کیے گئے اور نہ ہی ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے تصدیق کی ہے کہ کہ امریکا نے گزشتہ دو راتوں کے دوران ایران پر حملے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا ’چوں کہ ہماری حکمت عملی بنیادی طور پر جوابی ردعمل پر مبنی ہے، اس لیے ہم نے بھی اپنی فوجی کارروائیاں روک رکھی ہیں۔‘
.png)
5 hours ago
2






English (US) ·