Times of Pakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

مرکزی اپیلیں سننے کے لیے کیس 7 مئی کو مقرر


اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مرکزی اپیلیں سننے کے باعث سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں۔

عدالت نے مرکزی اپیلیں سننے کے لیے کیس 7 مئی کو مقرر کردیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کنا تھا کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی درخواستیں غیرموثر ہوگئیں، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی غیر موثر ہوگئی۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے اسی مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

Read Entire Article