Times of Pakistan

47 سال کی عمر میں بھی شادی نہ ہونے کے طعنے، شمیتا شیٹی کا کرارا جواب

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

آخر سنگل خواتین کو مسلسل عمر اور شادی کے طعنے کیوں دیے جاتے ہیں؟ شمیتا شیٹی


بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر اور غیر شادی شدہ ہونے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر موصول ہونے والے تبصروں کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ہر انسان بدلتا ہے اور یہی فطرت کا اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر میں خوش، صحت مند اور پُراعتماد ہیں اور یہی چیز ان کےلیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا تھا کہ اگر شمیتا وقت پر شادی کرلیتیں تو آج ان کے بچے بڑے ہوچکے ہوتے۔ اس پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر سنگل خواتین کو مسلسل عمر اور شادی کے طعنے کیوں دیے جاتے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ شادی کر لینے سے آخر ہر شخص نے ایسا کیا حاصل کرلیا جسے دوسروں پر مسلط کیا جاتا ہے؟

شمیتا شیٹی کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور کئی صارفین نے ان کی خوداعتمادی کی تعریف بھی کی۔

Read Entire Article