Times of Pakistan

7 جون کو جیالا وزیر اعلیٰ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو

2 days ago 3
ARTICLE AD BOX

آئندہ بجٹ میں بینیظر انکم سپورٹ کے فنڈز میں اضافہ کریں گے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 7 جون کو جیالا وزیر اعلیٰ منتخب کرائیں گے۔

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 جون کو جیالا وزیر اعلیٰ منتخب کرائیں گے، آئندہ بجٹ میں بینیظر انکم سپورٹ کے فنڈز میں اضافہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو دہشت گردی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان کو اس حق دلوائیں گے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ جلد از جلد دیامر بھاشا ڈیم مکمل کیا جائے، وزیر اعظم دیامر ڈیم مکمل کرنے میں شہباز شریف اسپیڈ دکھائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات میں ہماری جماعت کی حکومت کی ضرورت ہے، گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تحفے میں پلیٹ میں رکھ کر حقوق نہیں دیتا، حقوق جد وجہد کرکے لینے پڑتے ہیں، ہم آپ کو آپ کے حقوق دلوائیں گے۔

Read Entire Article