ARTICLE AD BOX
مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل، 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
کراچی ٹریفک پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1448ھ کے مرکزی جلوسوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ان دنوں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے جبکہ جلوسوں کے دوران ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تینوں دن مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔ جلوسوں کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔
پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے متبادل راستوں پر منتقل کی جائے گی، جبکہ شاہراہ فیصل سے آنے والی گاڑیوں کو سوسائٹی سگنل سے متبادل روٹس پر موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے راستوں پر صرف مجاز اور اسٹیکر شدہ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں 5 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ مرکزی جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر اضافی نفری اور ریزرو فورس بھی تعینات کی جائے گی۔
حساس مقامات پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سرچ اور سویپ آپریشنز کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور مجالس و جلوسوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
.png)
4 hours ago
1





English (US) ·