ARTICLE AD BOX
واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے تاکہ حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے، وزیر قانون
سانحہ 9 مئی کو پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کو ںذر آتش کرنے کے مقدمات کی رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی کمیٹی نے تمام ایف آئی آرز، تفتیشی ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول اگلے اجلاس تک مانگ لیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے تاکہ حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
.png)
2 weeks ago
5







English (US) ·