Times of Pakistan

آئل ٹینکرز اب تیل کے حصول کے لیے امریکا کا رُخ کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

امریکا کے پاس دنیا کی دو بڑی 'آئل اکانومیز' کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے: صدر ٹرمپ

شائع 11 اپريل 2026 05:03pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’دنیا کے سب سے بڑے ٹینکرز (بحری جہاز) اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کے حصول کے لیے امریکا کی طرف رواں دواں ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس، تیل کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے اور ان کا معیار بھی بہتر ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم آپ کے منتظر ہیں، یہ لوڈنگ تیز رفتار ہوگی‘۔

Read Entire Article