Times of Pakistan

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عباس عراقچی کا عمان اور سعودی عرب سے رابطہ

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمز کی صورتحال: ایران، سعودی عرب اور عمانی وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ

شائع 28 جولائ 2026 11:30am

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد حفیصل بن فرحان آل سعود سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ان رابطوں کے دوران تینوں ممالک کے سفارت کاروں نے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے دوران وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام لانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہم منصبوں نے امریکا کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں آبنائے ہرمز پر عائد ہونے والے عدم تحفظ کا خاتمہ کرنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ”وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام قائم کرنے اور امریکی جارحانہ اقدامات کی وجہ سے آبنائے ہرمز پر مسلط کی جانے والی غیر یقینی اور عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے“۔

دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جانب سے بھی الگ الگ فون کالز موصول ہوئیں۔

اس دوران وزرائے خارجہ نے علاقائی سیکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطری اور کویتی وزرائے خارجہ نے ”ایران اور یمن و عراق میں اس سے وابستہ دہشت گرد ملیشیاؤں کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی“۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے بھی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ سے اس پہلی گفتگو میں انہوں نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی۔

برطانوی پریس ریلیز کے مطابق ایڈ ملی بینڈ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read Entire Article