Times of Pakistan

آبنائے ہرمز کھل گئی مگر ایران کی ناکہ بندی برقرار رہے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

ایران کے ساتھ سو فیصد ڈیل نہ ہونے تک سمندری حدود کی ناکہ بندی برقرار رہے گی: ٹرمپ کا اعلان

شائع 17 اپريل 2026 06:50pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی کی جانب سے عارضی طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دو بیانات جاری کیے۔

اپنے پہلے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ’آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے آزاد ہے‘۔

امریکی صدر نے کچھ دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آبنائے ہرمز تجارتی سرگرمیوں اور آمد و رفت کے لیے آزاد ہے لیکن امریکی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی بدستور نافذ رہے گی، اور اس کا اطلاق صرف اور صرف ایران پر ہوگا‘۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی ایران کے ساتھ ’ڈیل‘ سو فیصد مکمل ہونے تک ایران کے تجارتی جہازوں پر یہ پابندی برقرار رہے گی۔

یہ اعلان ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Read Entire Article