Times of Pakistan

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبروں کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی کمی

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

خام تیل کی قیمتیں 10 فیصد سے زائد گر گئیں، مارکیٹ میں سپلائی خدشات کم ہونے کا رجحان

شائع 17 اپريل 2026 06:34pm

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق خبروں اور سپلائی خدشات میں کمی کے باعث سامنے آئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) دونوں میں 10 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت نے عالمی منڈی میں اس تاثر کو مضبوط کیا کہ توانائی کی سپلائی پر جاری شدید دباؤ میں کمی آ سکتی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے فوری ردعمل دیا۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ تمام پیش رفت مارکیٹ ری ایکشن اور ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر ہے اور صورتِ حال کے مزید واضح ہونے تک توانائی منڈی میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

Read Entire Article