ARTICLE AD BOX
شائع 07 اپريل 2026 09:48pm
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا ہے، قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ دو ارکان غیر حاضر رہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
روس اور چین نے قرارداد کو ویٹو کردیا، جس کے نتیجے میں یہ قرارداد سیکیورٹی کونسل میں پاس ہونے میں ناکام رہی۔ اجلاس میں 15 ارکان میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ دو ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد منظور ہونے کی صورت میں رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت مل جاتی۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی برادری تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
.png)
3 days ago
1






English (US) ·