Times of Pakistan

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا ’اے 10 طیارہ‘ بھی تباہ ہوگیا: امریکی اخبار کا انکشاف

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

اے 10 طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا جسے امریکی فورسز نے محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا: نیو یارک ٹائمز

شائع 04 اپريل 2026 12:33am

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انشکاف کیا ہے کہ جمعے کے روز خلیجِ فارس میں امریکی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے اس دوسرے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ امریکی فضائیہ کا ’اے 10 وارٹ ہوگ‘ جنگی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا، جب ایران کی حدود میں ایک امریکی ’ایف 15 ای‘ لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اے 10 طیارے میں صرف ایک ہی پائلٹ سوار تھا جسے امریکی فورسز نے محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا ہے۔ تاہم حکام طیارے کے حادثے کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور اس کا یہ کس مقام پر گر کر تباہ ہوا۔

Read Entire Article