Times of Pakistan

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت پر بھرپور جواب، کئی چوکیاں تباہ

10 hours ago 5
ARTICLE AD BOX

پاک فوج کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

شائع 28 اپريل 2026 01:12pm

پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے انتہائی سخت اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی دفاعی چوکیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد اہم چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

اس جوابی کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم کرنا اور کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا راستہ روکنا ہے۔

ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے دوران افغان طالبان کی سرشان، المرجان اور ایدھی پوسٹ سمیت ان کی عسکری گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا کر انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا وطن کے دفاع کے لیے عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم کو بھی ہر قیمت پر خاک میں ملا دیا جائے گا۔

پاک فوج کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

Read Entire Article