ARTICLE AD BOX
شائع 26 اپريل 2026 03:30pm
پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کو اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
حنا رضوی نے ہسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں آکسیجن ماسک اور آئی وی لائنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو نے ان کے لاکھوں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
حنا رضوی کا تعلق پاکستان کے ایک فلمی گھرانے سے ہے، ان کی بہن سبگیتا ماضی کی کامیاب ہدایتکارہ اور اداکارہ رہی ہیں، جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا کا بڑا نام رہی ہیں۔
حنا نے فلموں کے بجائے ڈرامہ انڈسٹری کا انتخاب کیا اور اپنی محنت سے الگ پہچان بنائی۔
جیسے ہی حنا رضوی کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، شوبز انڈسٹری کے ستارے اور مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔
کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
فی الحال ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·