ARTICLE AD BOX
شائع 01 جولائ 2026 03:51pm
پاکستانی اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
فضا علی ان دنوں انٹرنیٹ اور خبروں میں بہت زیادہ چھائی ہوئی ہیں، خاص طور پر جب سے انہوں نے برطانیہ کے ایک بزنس مین اعجاز خان سے شادی کی ہے۔
یہ نیا شادی شدہ جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق اور تفریح سے بھرپور چھوٹی ویڈیوز بناتا رہتا ہے، جن میں کبھی وہ باغوں میں قلابازیاں کھاتے ہیں تو کبھی فضا علی اپنے شوہر کی پیٹھ پر سوار نظر آتی ہیں۔
اب فضا علی کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک بڑا اعزاز اور انعام دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز خواتین کے احترام کی آواز بننے اور ذمہ دارانہ میڈیا کو فروغ دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
تقریب میں ان کے شوہر اعجاز خان اور ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود تھے جب وہ یہ ایوارڈ وصول کر رہی تھیں۔ جیسے ہی یہ خبر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، تو عوام کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا اور زیادہ تر لوگوں نے اس انعام کی وجہ پر سوالات اٹھائے۔
انٹرنیٹ پرصارفین نے فضا علی کو ذمہ دارانہ میڈیا کا ایوارڈ ملنے پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا، ”یہ اعزاز شاید اعجاز خان کی وجہ سے ملا ہے، کیونکہ انہیں دو بار فضا علی کو اٹھانے کے بعد کافی محنت کرنا پڑی ہوگی۔“
ایک اور صارف نے سوال کیا، ”انہوں نے کب خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے؟“
جبکہ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا، ”کیا انہوں نے ان کی ریلز اور ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھی ہیں؟“
اگرچہ فضا علی کو یہ اعزاز خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا کے حوالے سے دیا گیا ہے، لیکن آن لائن ردعمل نے اس معاملے کو بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ کچھ لوگ اس اعزاز کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
فضا علی کی جانب سے اس اعزاز پر فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ان کی وائرل ویڈیوز اور حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے وہ ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·