Times of Pakistan

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اداکارہ مومنہ اقبال اور پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے اور رکن صوبائی اسمبلی نے چنیوٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست تھانہ بھوانہ میں جمع کروا دی ہے اور بڑا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے بینک میں رکھوائے تھے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں لہٰذا 80 لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے درخواست کی ہے کہ پولیس قانون کے مطابق رمشا اقبال کے خلاف کارروائی کرے۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ثاقب چدھڑ کی درخواست تھانہ بھوانہ میں موصول ہوئی ہے۔

قبل ازیں اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا تھا کہپ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف این سی سی آئی اے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ثاقب چدھڑ الزامات ثابت کریں اور کروڑوں روپے کا جو دعویٰ کیا ہے اس کے ثبوت سامنے لے آئیں۔

رمشا اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنے کی صورت میں قتل کروا دوں گا اور یہ دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ اقبال کو بھیجے گئے تھے۔

Read Entire Article