Times of Pakistan

اسحاق ڈار غیر ملکی مہمان کے استقبال میں گر کر زخمی، کندھے میں فریکچر

4 weeks ago 24
ARTICLE AD BOX

شائع 30 مارچ 2026 08:54am

اسلام آباد میں ایک اہم سفارتی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گر کر زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے تکلیف کے باوجود دن بھر کی تمام سرکاری ذمہ داریاں جاری رکھیں، جسے حکومتی حلقوں میں ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ دفتر خارجہ میں اس وقت پیش آیا جب مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے استقبال کے لیے ایک تقریب جاری تھی۔

تقریب کے دوران اسحاق ڈار کا اچانک پاؤں پھسل گیا اور وہ فرش پر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چوٹ لگنے کے باوجود نائب وزیراعظم نے اپنی تمام اہم سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں اور مختلف ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ ان کے والد کے کندھے میں ہئیر لائن فریکچر ہوا ہے۔

ان کے مطابق اسحاق ڈار نے درد کم کرنے والی ادویات لے کر رات تقریباً نو بجے تک اپنی تمام سرکاری ذمہ داریاں ادا کیں اور سرکاری بیان کی ریکارڈنگ بھی مکمل کی۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اہل خانہ کے اصرار پر اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ایکسرے رپورٹ مجموعی طور پر تسلی بخش رہی، تاہم کندھے میں معمولی نوعیت کے فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو چند روز آرام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

Read Entire Article