ARTICLE AD BOX
اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کو اوول آفس میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں: صدر ٹرمپ
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2026 09:31am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں امن کی امید ظاہر کر دی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو تین ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، اور وہ جلد دونوں ممالک کی قیادت کی میزبانی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کو اوول آفس میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ان کی ملاقات انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ خود کو حزب اللہ کے خطرات سے محفوظ رکھ سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ممکنہ ملاقات بھی متوقع ہے، جو امن عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ رواں برس کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان مستقل امن قائم ہونے کے امکانات موجود ہیں، اور امریکہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
.png)
6 hours ago
3






English (US) ·