Times of Pakistan

اسرائیل حملوں میں اپنوں کو کھودینے والے فلسطینیوں کی عید کیسی رہی؟

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے


دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

خصوصہ طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔

کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔

Read Entire Article