Times of Pakistan

اسرائیل نے یونانی حکام کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا

10 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

یونانی گروپ کو ان کی آمد کے فوراً بعد ملک بدر کر دیا گیا


یونان کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے یونانی ٹریڈ یونین کے نمائندوں کو ملک میں داخلے سے روکنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونانی وفد کو فلسطینی حکام کی طرف سے رام اللہ میں مدعو کیا گیا تھا تاہم وفد کی جانب سے داخلے کے تمام طریقہ کار کی تعمیل اور سفری مقصد واضح کرنے کے باوجود اسرائیلی حکام نے یونانی وفد کو داخل ہونے سے روک دیا۔

یونان کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مغربی کنارے جانے والے یونانی ٹریڈ یونین کے وفد کے داخلے سے انکار اور بعد ازاں ملک بدری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں نے داخلے کے تمام تقاضوں کی تعمیل کی تھی اور اپنے دورے کا مقصد پہلے ہی بتا دیا تھا۔

وزارت کے بیان کے مطابق وفد میں مزدور یونینوں کی نمائندگی کرنے والے یونانی شہری شامل تھے جنہیں فلسطینی حکام کی جانب سے رام اللہ آنے کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ اسرائیلی حکام نے انکار کی مخصوص وجوہات کی وضاحت کیے بغیر ان کا داخلہ روک دیا اور یونانی گروپ کو ان کی آمد کے فوراً بعد ملک بدر کر دیا گیا۔

Read Entire Article