Times of Pakistan

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا


تہران: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق اس حملے کے نتائج کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے میں کیا نقصان ہوا ہے یا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا یا نہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کر رہے ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

Read Entire Article