ARTICLE AD BOX
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میکسیکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 5 مئی سے 15 مئی تک میکسیکو سٹی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔ ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے۔ An inspiring start to the journey! ⚽ کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
Our players and coaches came together for an interactive introductory session as we prepare for the Street Child Football World Cup Mexico 2026 🇲🇽
Everyone shared their personal journeys, struggles, and motivations — reminding us that this is… pic.twitter.com/OFCgvYh0SA
.png)
1 week ago
4




English (US) ·