Times of Pakistan

اسٹوکس اور ایٹکنسن کا جرم نظر انداز، اسکواڈ میں واپسی

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ انگلینڈ نے فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے

انگلش کپتان بین اسٹوکس ایک بار پھر انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، ان کے شریک جرم گس ایٹکنسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم کرفیو توڑنے کا جرم نظرانداز کردیا۔

ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے تصدیق کی ہے کہ اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بطور کپتان واپس آئیں گے۔

اس سے قبل اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو ٹیم ڈسپلن کے معاملے کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا تھا اور دونوں کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ میچز سے بھی وقتی طور پر واپس بلا لیے گئے تھے۔

اب دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ انگلینڈ نے فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل اپنی حکمت عملی واضح کردی۔

کوچ میک کولم نے کہا کہ اسٹوکس کی واپسی سے ٹیم میں جوش اور اعتماد واپس آئے گا۔

نیوزی لینڈ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا میچ ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا

Read Entire Article