ARTICLE AD BOX
صوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کےکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنےکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی ہے
افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں میسرہیں بلکہ پاکستان میں دراندازی کی بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف بطور"اسٹریٹجک ایسٹ" استعمال کررہےہیں۔ افغانستان کےصوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کےکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنےکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ مجاہدین احکامات کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان کی فوج کو جواب دیا جاسکے۔ کمانڈرفتنہ الخوارج نے کہا کہ تمام مجاہدین اور افغان عوام پر فرض ہے کہ افغانستان کے رہنماؤں کا دفاع کریں۔ ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے کمانڈز کا افغان طالبان کے احکامات کے تابع ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ افغان طالبان رجیم ہی درحقیقت اس فتنے کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔
.png)
1 month ago
11





English (US) ·