Times of Pakistan

افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی، پاک افغان سرحدی بندش سے افغان تاجروں کی مشکلات

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

سرحدی راستے نہ کھلے تو افغانستان میں خشک میوہ جات کی تجارت ختم ہوجائے گی


افغانستان کی پاکستان کیساتھ سرحدی بندش سے افغان معیشت شدید متاثر ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا دی جرنو- ویو کےمطابق پاکستان  کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے بعد  ڈرائی فروٹ کےافغان تاجرشدید بحران کاشکارہیں۔

پاکستان کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش سےافغانستان سےخشک میوہ جات کی بیرونی ممالک سپلائی شدید متاثرہوئی۔ افغان تاجروں کےمطابق سرحدی بندش کےباعث گوداموں میں موجود ہزاروں ٹن خشک میوہ جات خراب ہورہےہیں۔

افغان تاجر کا کہنا تھا کہ سرحدی راستے نہ کھلے تو افغانستان میں خشک میوہ جات کی تجارت ختم ہوجائے گی۔

امریکی جریدہ ریڈیو فری یورپ کےمطابق پاک افغان سرحد کی بندش سےافغان مریضوں، تاجروں اورعام شہریوں کوسنگین مشکلات کاسامناہے۔ افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سرحد بند ہونےسےسامان سے بھرےٹرک بارڈر پرپھنس گئے، مال خراب ہورہااورڈرائیوروں کوبھاری جرمانےبھی ہوچکےہیں۔

Read Entire Article