Times of Pakistan

افغان نائب وزیر اعظم کا نام عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل

6 days ago 3
ARTICLE AD BOX

افغان رہنماؤں کےاثاثےمنجمد کرنےکےعلاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری کی پابندیاں عائدہیں


طالبان رجیم پرعالمی برداری کااعتمادمکمل طورپر ختم ہوگیا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارےمڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کےمطابق طالبان رجیم کے تقریباً 55 ارکان اورعہدیداروں کےالقاعدہ سےاب بھی بلاواسطہ اوربالواسطہ تعلقات قائم ہیں۔

افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق طالبان کی33رکنی کابینہ میں سے13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان عبوری وزیراعظم ملامحمدحسن اخونداورنائب وزریراعظم کےنام عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی،وزیرخارجہ امیرخان متقی اوردیگرکئی وزراء بھی فہرست کاحصہ ہیں۔

افغان رہنماؤں کےاثاثےمنجمد کرنےکےعلاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری کی پابندیاں عائد ہیں، پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سےوابستہ مجموعی طور پر 135 افراد اور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

Read Entire Article