Times of Pakistan

امریکا امن کے لیے پُرعزم، تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع ہے، ٹرمپ

5 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

حالیہ معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہے اور لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ پیشرفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو رہی ہے، تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں اور آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت دوبارہ بحال ہو چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے امید ہے کہ لبنان، حزب اللہ، اسرائیل اور دیگر تمام متعلقہ فریق مکمل جنگ بندی کی جانب پیشرفت کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جاری سفارتی اور مذاکراتی کوششوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تاہم اس عمل کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریق اپنے وعدوں اور عزم پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی ہیں۔ ان کے بقول ایران کو 300 ارب ڈالر دینے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہو چکی ہے اور تجارتی و مال بردار جہاز دوبارہ اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے اس پیشرفت کو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا اور تمام فریق تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

Read Entire Article