Times of Pakistan

امریکا ایران سے جنگ میں کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ پینٹاگون کا پہلا سرکاری تخمینہ جاری

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

25 بلین ڈالر کی لاگت اس سال کے ناسا کے پورے بجٹ کے برابر ہے


پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکا ایران سے جنگ میں اب تک 25 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے ایران جنگ میں امریکا کے فوجی اخراجات کا پہلا سرکاری تخمینہ فراہم کیا ہے۔

جولس ہرسٹ جو کومپٹرولر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس میں سے زیادہ تر رقم اسلحہ سازی کے لیے استعمال ہوئی۔

تاہم ہرسٹ نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ اس لاگت کے تخمینے میں کیا شامل ہے اور آیا اس نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات میں تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور مرمت کے متوقع اخراجات کو مدنظر رکھا یا نہیں۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ ریپبلکن ایڈم اسمتھ نے ہرسٹ کو جواب دیا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس سوال کا جواب دیا۔ کیونکہ ہم ایک طویل عرصے سے اس حوالے سے پوچھ رہے ہیں اور کسی نے ہمیں تخمینہ فراہم نہیں کیا۔

Read Entire Article