Times of Pakistan

امریکا 'بڑا شیطان' اور ٹرمپ کے دستخط ناقابلِ اعتبار ہیں: ایرانی سپریم لیڈر

1 week ago 13
ARTICLE AD BOX

بڑے شیطان نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا:مجتبیٰ خامنہ ای

شائع 18 جولائ 2026 10:18pm

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مسلسل خلاف ورزیوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ جتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں امریکا کے لیے ’بڑا شیطان‘ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جبر، آمریت اور سفاکیت امریکی نظریے اور پالیسی کا لازمی حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے صدور کے درمیان دستخط ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں نے ایک مرتبہ پھر یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ناقابلِ اعتبار ہیں اور ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کو ’بڑا شیطان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات امریکا کی مجرمانہ کارروائیوں، بے ایمانی، ناقابلِ اعتبار ہونے اور بدنیتی کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت ہیں، جس سے اس بڑے شیطان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی عوام کو اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں جنوبی ایران کے عوام کا عزم اور بہادری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے جنگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کی تو یہ اقدام اس کے لیے مزید نقصان اور بدنامی مول لینے کا سبب بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم اور مزاحمتی قوتیں اسے ناقابلِ فراموش سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Read Entire Article