Times of Pakistan

امریکا میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، شائقین جھوم اٹھے

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے میزبان ملک کینیڈا میں بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی


فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے میزبان ملک امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بھی ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں میوزیکل پرفارمنس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

لاس اینجلس کے اسٹیڈیم میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں مختلف موسیقی بینڈز نے اپنی پرفارمنس پیش کیں اور ماحول کو جشن میں بدل دیا۔

فنکاروں کی دلکش پرفارمنس پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی جھوم اٹھے اور تقریب کو خوب سراہا گیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے میزبان ملک کینیڈا میں بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ تقریب کے بعد میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔

واضح رہے کہ فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کا آغاز میکسیکو میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا تھا۔

میکسیکو میں منعقدہ تقریب میں معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے کی شاندار پرفارمنس نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو مسحور کر دیا تھا اور تقریب کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Read Entire Article