ARTICLE AD BOX
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں
امریکی ریاست اوہائیو میں ایک میلے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بعض نوجوان بھی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میلے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کے باعث موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے ابھی تک حملے کے محرکات یا مشتبہ شخص کے بارے میں تفصیلی معلومات جاری نہیں کیں۔ پولیس واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات اور دستیاب ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔
.png)
10 hours ago
1







English (US) ·