ARTICLE AD BOX
واشنگٹن:
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کے قیام، سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات میں بہتری اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ پائیدار اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ بات چیت میں دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں آسانی اور تجارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین نے جاری تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا اور باہمی اقتصادی تعاون میں بہتری کے رجحان کو سراہا۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد پر مبنی نتائج اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیتے رہیں گے۔
.png)
2 weeks ago
3






English (US) ·