Times of Pakistan

امریکن ایمبیسی کے وفد کی اڈیالہ آمد

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی


راولپنڈی:

امریکن ایمبیسی کا دو رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا جہاں وفد نے قیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، ملاقات میں مجرم کی صحت، فراہم سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سفارتی وفد میں امریکن ایمبیسی کے سیکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر، نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔

Read Entire Article