Times of Pakistan

امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اردن، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میزائل حملوں کی اطلاعات


تہران:

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس پر امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق حملے میں کئی بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے جبکہ ایرو اسپیس فورسز نے بیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ایران پر امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ بحرین میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کی تصدیق بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی کی ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام ایران سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مصروف ہے جبکہ قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کو نشانہ بنانے والا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Read Entire Article