Times of Pakistan

امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید ہے؛ اسرائیلی وزیراعظم

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلی فون پر صدر ٹرمپ سے گفتگو کی


اسرائیلی وزیراعظم کے موبائل فون کے کیمرے پر ٹیپ چپکا ہوا ہے


اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے ذریعے جنگی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اہم مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی اور امریکی افواج کی جنگ میں اہم کامیابیوں نے ایران کو معاہدے پر مجبور کیا ہے۔ سفارتی کامیابی بھی ہماری ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ کئی نکات پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔  

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی صدر کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پیٹرول قیمتوں میں کمی اور جنگ میں کچھ وقفہ کرنا چاہتے ہیں۔

Read Entire Article