ARTICLE AD BOX
پاکستانی سفیر نے پاکستان کے مخصوص جغرافیائی حالات، محل و قوع اور معاشی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی
امریکا کی معروف تعلیمی درسگاہ کولمبیا یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب کیا، سیمینار کا موضوع جیو پالیٹکس میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار تھا جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی منظر نامے میں ملکی کردار پر بات کی گئی۔ تقریب کا انعقاد کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کی جانب سے کیا گیا۔ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں پاکستان-امریکا تعلقات کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کی مختلف جہتوں اور وقت کی ضروریات کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سہولت کاری اور اس ضمن میں پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو اجاگر کیا جو علاقائی استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی غمازی کرتا ہے۔ سفیر پاکستان نے ملک کی خارجہ پالیسی کےضمن میں پاکستان کے مخصوص جغرافیائی حالات، محل و قوع اور معاشی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی ۔ اس حوالے سے انہوں نے مستقبل کے مواقع اور چیلنجز کے بارے میں بھی شرکاء کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دورِ حاضر میں بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی پاکستان کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں انٹرایکٹو سیشن کے دوران متنوع تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے سفیر پاکستان سے علاقائی سلامتی، اقتصادی سفارت کاری اور پاکستان کے اسٹریٹجک نقطہ نظر سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔
.png)
22 hours ago
2





English (US) ·