Times of Pakistan

انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار

6 days ago 1
ARTICLE AD BOX

افغان طالبان رجیم پر عالمی اعتراضات میں اضافہ ہوگیا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں رجیم کیخلاف میدان میں آگئیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن فارہیومن رائٹس سمیت82 دیگرعالمی تنظیموں نے طالبان وفدکےجون میں ممکنہ دورہ برسلز پراظہارتشویش کیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپی یونین سے افغان طالبان کیساتھ سیاسی و سفارتی روابط قائم نہ کرنے کا زوردار مطالبہ کیا ہے۔ تنظیموں نے زور دیا کہ طالبان افغانستان کے عوام کے نمائندہ نہیں اور نمائندہ عمل کے تحت اقتدار میں نہیں آئے ہیں۔

تنظیموں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے صنفی مظالم پر دو سینیئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر رکھے جبکہ متعدد ارکان یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یورپی سرزمین پر طالبان سے سرکاری رابطہ سنگین قانونی و سیاسی مضمرات کا حامل ہوگا، جس سے ان کی غیر قانونی حکومت تسلیم کرنے کا امکان بڑھ جائے گا، تنظیمیں 

ماہرین کے مطابق طالبان  رجیم کو  اسپیس دینا افغانستان کے کروڑوں لوگوں کی آواز دبانے کے مترادف ہوگا۔

Read Entire Article