Times of Pakistan

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

فیچر کی مدد سے اب شائع شدہ فیڈ پوسٹس اور کیروسل پوسٹس کا میوزک بغیر پوسٹ حذف کیے تبدیل کیا جا سکتا ہے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ’ری پلیس آڈیو‘ متعارف کرا دیا ہے۔ فیچر کی مدد سے اب شائع شدہ فیڈ پوسٹس اور کیروسل پوسٹس کا میوزک بغیر پوسٹ حذف کیے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے اگر صارف اپنی پوسٹ میں شامل گانا تبدیل کرنا چاہتے تھے تو انہیں پوری پوسٹ حذف کر کے دوبارہ اپ لوڈ کرنا پڑتی تھی جس کے نتیجے میں لائکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر انگیجمنٹ بھی ختم ہو جاتی تھی۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی وقت اپنی پوسٹ کا میوزک تبدیل کر سکیں گے جبکہ پوسٹ پر موجود تمام لائکس، تبصرے، شیئرز اور ریچ برقرار رہے گی۔

انسٹاگرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنے مواد پر زیادہ تخلیقی کنٹرول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے ٹرینڈز یا اپنی پسند کے مطابق پوسٹس کا پس منظر میوزک آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکیں۔

میوزک تبدیل کرنے کے لیے صارف کو متعلقہ پوسٹ کھول کر اوپر دائیں جانب موجود دو لائنوں والے مینو پر ٹیپ کرنا ہوگا، پھر ایڈٹ کے آپشن میں جا کر ری پلیس آڈیو منتخب کرنا ہوگا، جہاں نیا گانا منتخب کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام ماضی میں کئی متنازع فیچرز متعارف کرانے پر تنقید کا سامنا کرتا رہا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ایک مفید اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Read Entire Article