Times of Pakistan

انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس اور انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کون سی سہولیات فراہم کرے گا؟

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو منصوبوں کے مختلف شعبہ جات اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی


ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے مظفرآباد میں انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس اور انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو منصوبوں کے مختلف شعبہ جات اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سہولیات، ڈیجیٹل مہارتوں اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

حکام نے ڈی جی ایس سی او کو بریفنگ دی کہ انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر خصوصی افراد کو خود مختار زندگی گزارنے کے لیے سہولیات مہیا کرے گا۔

تقریب کے دوران خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر نوجوانوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ٹی سینٹر کے قیام سے نئی نسل گرافک ڈیزائننگ سمیت دیگر جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ ہوگی۔ ایسے ادارے ڈیجیٹل ترقی، نوجوانوں کے بااختیار مستقبل اور روشن پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

Read Entire Article