ARTICLE AD BOX
دادو کی ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
شائع 30 مارچ 2026 10:10am
اُم رباب چانڈیوکےاہلخانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ، تہرے قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا گیا.
دادو کی متعلقہ عدالت میں والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
وکیل کے مطابق عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ فیصلہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔
یہ کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا اور اسے سندھ کے اہم مقدمات میں شمار کیا جا رہا تھا۔ فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید قانونی پیش رفت بھی متوقع ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تین افراد کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ مقدمہ کافی عرصے تک خبروں کی زینت بنا رہا۔
.png)
4 weeks ago
17






English (US) ·