Times of Pakistan

آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت جہاز گزرانے اور مداخلت کے نتائج خطرناک ہوں گے، خاتم الانبیا ہیڈکواٹر

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی کو نشانہ بنایا جائے گا، بیان


ایران کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام مستند طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈر کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی طرف سے آبنائے ہرمز کا انتظام مکمل طور پر اور مستند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ تمام جہازوں کو مقررہ راستوں سے گزرنے اور پاسداران انقلاب بحریہ سے اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی جہازوں کی طرف سے آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا کہ اجازت کے بغیر مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے جبکہ بغیر اجازت گزرنے والے جہاز اپنے اور دیگر جہازوں کی ٹریفک کے لیے نقصان کا باعث بنیں گے۔

Read Entire Article