Times of Pakistan

آج سے 4 اپریل تک کراچی میں بارش کی پیشگوئی

4 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

محکمہ موسمیات  نے اپنی ویدر ایڈوائزری میں کہا کہ  آج مغربی سسٹم بلوچستان کے جنوب مغربی جانب سے ملک میں داخل ہوگا


آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج رات سے تین اپریل کے دوران بارش متوقع ہے اور چند علاقوں میں 50 ملی میٹر یا زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  نے اپنی ویدر ایڈوائزری میں کہا کہ  آج مغربی سسٹم بلوچستان کے جنوب مغربی جانب سے ملک میں داخل ہوگا، آج رات کراچی میں ہلکی بارش،پھوار،بونداباندی کا امکان  ہے۔

اس کے مطابق کل شہر میں گرج چمک تیز ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے، کراچی میں چندایک مقامات پر موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات   کا کہنا تھا کہ اس نظام کے زیر اثردیہی سندھ کےمختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، کراچی پر بارشوں کا سسٹم 4 اپریل تک برقراررہ سکتا ہے۔

Read Entire Article