Times of Pakistan

آج سے 6 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

2 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

بلوچستان اور سندھ میں بھی بارشیں امکان، کراچی میں آج بوندا باندی متوقع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

شائع 01 جولائ 2026 12:19pm

محکمہ موسمیات نے آج سے 6 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مختلف علاقوں کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 4 جولائی تک مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 3 اور 4 جولائی کو بارش متوقع ہے۔ کراچی میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی اور شہری علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Read Entire Article