Times of Pakistan

اٹک میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

2 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی: سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

Read Entire Article