ARTICLE AD BOX
ترک شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایجے ارتم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مقبول ٹی وی ڈرامے ’ون لو‘ میں ’اشیل‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی اچانک موت نے مداحوں اور فنکار برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجے اِرتم پیر کی دوپہر اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر پر موجود تھیں جب انہیں اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ افسوسناک طور پر انہیں بچایا نہ جا سکا۔ اداکارہ کے وکیل اوغور گوک کویون کے مطابق ابتدائی طبی جائزوں سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ تاہم واقعے کی باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ وکیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی بھی تردید کی کہ اداکارہ نے خودکشی کی تھی۔ ایجے اِرتم نے ایک روز قبل ہی اپنی 35 ویں سالگرہ منائی تھی، جس کے بعد ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو مزید صدمے سے دوچار کر دیا۔ 14 جون 1991 کو ترک شہر سیواس میں پیدا ہونے والی ایجے اِرتم نے 2014 میں یاسار یونیورسٹی کے اوپیرا اور ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے تعلیم مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے اداکاری کی تربیت حاصل کی اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں سب سے زیادہ شہرت ترک ڈرامے ون لو میں ’اشیل‘ کے کردار سے ملی، جس نے انہیں ملک کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔ ان کی غیر متوقع موت پر مداح اور ساتھی فنکار سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
.png)
16 hours ago
1





English (US) ·