Times of Pakistan

ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانوگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

یوگینڈا نے ایبولا کی نایاب قسم کے مشتبہ کیسز میں اضافے کے تحت کانگو کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مشرقی افریقہ میں متعدی بیماری کے بڑھتے ہوئے خدشات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایبولا وائرس کی ایک نادر قسم جو اس وبا کیوجہ ہے اور اس کی کوئی منظور شدہ دوائیں یا ویکسین نہیں ہیں۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن اور ڈبلیو ایچ او کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کانگو میں ایبولا کے 121 تصدیق شدہ کیسز اور 17 اموات کی تصدیق ہوئی، وائرس کے کم از کم 1,077 اضافی مشتبہ کیسز اور اس بیماری سے 246 مشتبہ اموات ہوئیں۔ 

سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یوگینڈا میں سات تصدیق شدہ کیسز تھے، جن میں وائرس سے ایک موت بھی شامل ہے۔

کانگو کی طرح یوگینڈا کو ماضی میں ایبولا کی وباء کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یوگینڈا کی ایک مقامی ٹاسک فورس نے سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

Read Entire Article