Times of Pakistan

ایران امریکا جنگ بندی؛ کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، تحریک انصاف


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

پی ٹی آئی کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں کامیاب سفارت کاری پر حکومتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی  نے کہا ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی  بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں صرف تباہی اور جانی نقصان لاتی ہیں، جن سے گریز کرنا ہی دانشمندی ہے۔

پارٹی کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتکاری اور ڈائیلاگ ناگزیر ہیں۔ پی ٹی آئی نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں دیرپا امن پر زور دیا ہے۔

Read Entire Article